Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 25, 2017 07:24 pm views : 699

Location : Mala

Maldives- PM Nawaz Sharif reached Maldives
  • Urdu

مالدیپ،وزیراعظم محمد نواز شریف مالدیپ کے سرکاری دورے پر مالے پہنچ گئے

وزیراعظم محمد نواز شریف مالدیپ کے سرکاری دورے پر مالے پہنچ گئے ہیں۔
وزیراعظم محمد نواز شریف مالدیپ کے سرکاری دورے پر مالے پہنچ گئے ہیں ۔ہوائی اڈے پر مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ وزیراعظم محمدنواز شریف اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا پرتپاک استقبال کیا۔
مالدیپ کی کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے استقبال کے لئے ہوائی اڈے پر موجود تھے ۔ ہوائی اڈے پر موجود ننھے بچوں نے وزیر اعظم محمدنواز شریف کو گلدستے پیش کیے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم محمدنواز شریف کل مالدیپ کے باون ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ وہ آج مالے میں مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم سے باضابطہ ملاقات کریں گے ۔
وزیراعظم کےد ورے میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے سمجھوتوں پربھی دستخط ہوں گے ۔
وزیراعظم کا دورہ خطے کے ملکوں کے ساتھ قریبی رابطہ رکھنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ دورے سے سیاست، تجارت ، معیشت، دفاع ، سیاحت اورتعلیم شعبوں میں تعلقات مستحکم ہوں گے ۔
مالدیپ پہنچنے کے فوری بعد ہوائی اڈے پر وزیراعظم محمدنواز شریف اور مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کے درمیان ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات دوستی ، باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں ۔ دونوں ملک علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ اہمیت کے معاملات پر ایک دوسرے سے قریبی رابطہ رکھتے ہیں۔پاکستان اور مالدیپ کے درمیان جولائی انیس سو چھیاسٹھ میں قائم ہونے والے سفارتی تعلقات دن بدن مضبوط ہو رہے ہیں ۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved