Jul 25, 2017 08:11 pm
views : 679
Location : Lahore General Hospital
Lahore- COAS Visit Lahore General Hospital
لاہور،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی لاہور جنرل اسپتال آمد
آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے لاہور جنرل اسپتال میں فیروزپورروڈ دھماکے
میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی۔آرمی چیف سخت سیکیورٹی میں لاہور جنرل
اسپتال پہنچے اورانھوں نے گزشتہ روزدھماکے میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی
جبکہ آرمی چیف نے متاثرین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اس موقع پرجنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ
افرادکوتنہانہیں چھوڑیں گے،آرمی چیف نے دہشت گردوں کو شکست دینے کے عزم
کابھی اظہار کیا،آرمی چیف تقریبا آدھا گھنٹہ اسپتال میں رہے اور پھروہاں سے
روانہ ہوئے، آرمی چیف کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس پی آربھی موجودتھے۔
واضح رہے پیرکو لاہور کے فیروزپورروڈ پر ارفع کریم سینٹرکے قریب خودکش
دھماکے میں 25 سے زائد افرادجاں بحق اورساٹھ سے زائد زخمی ہوئے تھے۔