Jul 26, 2017 12:54 pm
views : 625
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index rises by 23 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،23 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس23پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 45941پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر248کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ4کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔