Jul 26, 2017 01:36 pm
views : 861
Location : Different Places
Karachi- Oil Tanker Association Strike,Petrol Shortage
کراچی،آئل ٹینکرایسوسی ایشن کی ہڑتال،بیشتر پیٹرول پمپس بند،شہری پریشان
آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا تیسرا روز،شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس
بندعوام پیٹرول کے لئے ترس گئے،گزشتہ وزارت پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز ایسوسی
ایشن کے مابین ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
حکومت اور آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والے مذاکرات
ناکام ہونے کے بعد ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کردیا
گیا ہے۔
آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین یوسف شاہوانی نے موقف اختیار کیا
ہے کہ اوگرا کی پالیسیاں غلط ہیں اور ہم اوگرا کا قانون نہیں مانتے، اب
اوگرا سوتا ہوا جاگ گیااور موٹروے پر ہماری گاڑیوں کے بلاوجہ چالان کئے
جارہے ہیں اور ایکسل بڑھانیکا بھی کہا جارہا ہے ہم نئے سسٹم پر نہیں چل
سکتے وزارت پیٹرولیم کو پرانا سسٹم ہی بحال کرنا ہوگا۔
دوسری جانب ترجمان اوگرا عمران غزنوی کا کہنا تھا کہ ہم مذاکرات کے لئے
تیار ہیں لیکن کسی کی دھمکیوں سے بلیک میل نہیں ہوں گے ہماری آئل ٹینکرز
ایسوسی سے درخواست ہے لوگوں کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔
اوگرا اور آئل ٹینکرز کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کا سب سے زیادہ خمیازہ
عوام کو بھگتنا پڑرہاہے اور پٹرول کی قلت کے باعث پمپس پر طویل قطاریں لگ
گئیں، متعدد پمپنگ اسٹیشنز پر پٹرول بھی ختم ہو گیا جب کہ عوام کا کہنا ہے
کہ حکومت کو پٹرول کا کوئی متبادل بندوبست کرنا چاہیئے تھا۔