Jul 26, 2017 04:50 pm
views : 761
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting regarding Ferozepur Road Blast
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا ا جلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ
کمیٹی برائے امن و امان کا ا جلاس ہوا۔کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں خود کش حملے
کے بارے میں ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی۔اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی
مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ ہاؤس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا
گزشتہ روز لاہور میں دہشت گردی کا انتہائی افسوسناک واقعہ ہواہے۔سفاک
درندوں نے پولیس کے بہادر اہلکاروں اور معصوم شہریوں کو درندگی کا نشانہ
بنایا ہے۔اس اندوہناک واقعہ نے پورے ملک کو سوگوار کیا،ہر آنکھ اشکبار
ہے۔شہید پولیس اہلکار اور شہری قوم کے ہیرو ہیں۔ان کی عظیم قربانی رائیگاں
نہیں جائے گی۔
محمد شہباز شریف نے کہا وطن کے امن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنیوالوں کو
پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔شہداء کے خاندانوں او ران کے بچوں کی ہر ممکن
دیکھ بھال کریں گے۔شہداء کے خاندانوں کا پوری طرح خیال رکھا جائے گا۔دہشت
گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہم سب کو ملکر بھرپور اور موثر اقدامات کرنا
ہیں۔اس ضمن میں وضع کردہ پلان پر من وعن عملدرآمدیقینی بنانا ہوگا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے مزید موثر انداز
میں اقدامات کئے جائیں۔دشمن امن کے خلاف سازشیں کررہاہے۔ہم نے اتحادکی قوت
سے دشمن کے مذموئم عزائم کو خاک میں ملانا ہے۔صوبے او رشہروں کے داخلی
وخارجی راستوں پر نگرانی مزید سخت کی جائے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت
کاروں کے خلاف بھرپور انداز میں کارروائی کی جائے۔
وزیراعلی نے امدادی سرگرمیاں اور زخمیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے
پر صوبائی وزراء صحت ، سیکرٹریز صحت ،ان کی ٹیم ، کابینہ کمیٹی برائے امن
وامان اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس کے دوران دھماکے کے شہداء کے
ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا
کی گئی۔
صوبائی وزراء رانا ثنا ا للہ ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) ایوب گادھی ،خواجہ سلمان
رفیق، خواجہ عمران نذیر ،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، انسپکٹر
جنرل پولیس، قانون نافذ کرنے والے سول اداروں کے اعلی حکام اور متعلقہ
افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔