Jul 26, 2017 06:02 pm
views : 707
Location : Different Places
Islamabad- Peoples Facing Problem Due To Petrol Shortage
اسلام آباد،آئل ٹینکرز کی ہڑتال، شہر میں پیٹرول نایاب
آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان تو کردیا گیا ہے
تاہم شہریوں کو پیٹرول کے حصول میں اب بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا
ہے۔
شہر کے بیشتر پیٹرول پمپس اب بھی بند ہیں جبکہ پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی
لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں،آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا
ہے ملک بھر میں تیل کی سپلائی چار بجے تک بحال ہو جائیگی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان محمد شعیب نے
کہا صبح دس بجےسے پیٹرول ڈھونڈ رہا ہوں اس ساری صورتحال کی ذمہ دار حکومت
ہے،حکومت کو اسکے متبادل کا بندوبست کرنا چاہیے تھا۔
ایک اور شہری عبدالغفور نے کہا کہ پورے شہر میں کہیں بھی پیٹرول نہیں مل رہا،حکومت کو آئل ٹینکرز کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔
محمد کامران نے کہا مجھے یہاں آئے ہوئے نصف گھنٹا ہوگیا ہے،مجھے نہیں لگتا
کہ مجھے آدھے گھنٹے سے پہلے پیٹرول مل جائیگا،حکومت کو اسکا مکمل بندوبست
کرنا چاہیے۔