Jul 26, 2017 06:58 pm
views : 728
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 9 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں9پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس9پوائنٹس کی کمی کے
بعد45908پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر365کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
209کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔