Jul 26, 2017 07:23 pm
views : 713
Location : Govt. College of Commerce
Peshawar- Women Awards Ceremony
پشاور، زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین میں ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب
پشاور میں زندگی کے مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والی خواتین
میں پشاور ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کی مہمان خصوصی
صوبائی اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر مہر تاج روغانی تھی۔تقریب میں مختلف گلوکاروں
نے گانے بھی گائیں۔
پشاور گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منجمنٹ میں سبلائم آرگنائزیشن کی جانب سے
پشاور ایوارڈ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ زندگی میں بہترین
کارکردگی دکھانے والی 22خواتین میں پشاور ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔ تقریب کی
مہمان خصوصی صوبائی اسمبلی کی ڈ پٹی ا سپیکر مہر تاج روغانی نیشرکاء میں
ایوارڈ تقسیم کئے۔ تقریب میں مختلف گولوکاروں نے اپنی اواز کے جادو سے
شائقین کو لطف اندوز بھی کیا۔
مہرتاج روغانی کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر بھی ایسی تقریب منعقد کی جانی
چاہئے جس سے عورتوں کی حوصلہ افزائی ہو۔ سبلائم آرگنائزیشن کی چئیرپرسن
منزا ارشد کا کہنا تھا کہ عورتیں صرف کھانا پکانے کے لئے پیدا نہیں ہوتی
بلکہ معاشرے میں عورتوں کو بھی مردوں کی طرح شانہ بشانہ کام کر کے ملک اور
قوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایوارڈ تقریب میں عورتوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے یہ پیغام دیا کہ دنیا کی اس دور میں وو مردوں سے کم نہیں۔