Jul 26, 2017 08:37 pm
views : 719
Location : Sindh Rangers Headquarter
Karachi- Sindh Rangers Colonel Qaiser Khattak Press Conference
کراچی ، وہ وقت گزرگیا جب ایک کال پرکراچی بند ہوجاتا تھا، کرنل قیصرخٹک
سندھ رینجرز کے کرنل قیصر خٹک کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہت
بہتر ہیں اور وہ وقت گزر گیا جب ایک کال پر لاشیں گرتی تھیں اور پورا شہر
بند کردیا جاتا تھا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان رینجرز سندھ کے کرنل قیصرخٹک کا
کہنا تھا کہ کراچی سے گرفتار کیے گئے ٹارگٹ کلرز نے اپنا جرم قبول کرلیا
ہے، ملزمان نے 17 جولائی کو 2 افراد کو اورنگی ٹاؤن میں قتل کیا تھا جب کہ
قتل میں ملوث ملزمان کا تعلق ایم کیوایم لندن سے ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں محمد رحیم اور محمد دانش شامل ہیں اور
ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جب
کہ ملزمان نے بانی ایم کیو ایم، ندیم نصرت، قمر ٹیڈی اور بابو بھائی کے نام
بتائے ہیں۔
کرنل قیصر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے ساؤتھ افریقا
کے سیٹ اپ سے رابطے میں تھے، ملزمان کو بینک اکاؤنٹ میں 50 ہزار روپے
بھجوائے گئے اور وہ بانی ایم کیوایم کے حق میں وال چاکنگ بھی کررہے تھے جب
کہ بانی ایم کیوایم نے ملزمان کو کارروائی مکمل کرنے پرشاباشی بھی دی۔
کرنل قیصر خٹک نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں اور اب وہ
وقت گزرگیا ایک کال پرکراچی بند ہوجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ کالعدم
جماعتیں افغانستان سے کام کررہی ہیں جب کہ پولیس پر حملوں کے حوالے سے کافی
شواہد اکٹھے کیے ہیں۔