Jul 27, 2017 12:59 pm
views : 709
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 120 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،120 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس120پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 45787پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر232کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 94کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،131کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔