پشاور، ضلعی حکومت کی جانب سے مچھلیوں کی افزائش نسل بڑھانے کے لئے اہم اقدامات
پشاور کی ضلعی حکومت نے افزائش نسل کے لیے ہزاروں مچھلیاں دریاؤں اور
تالابوں میں چھوڑ دیں،غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لیے فشریز ڈیپارٹمنٹ
کو بارہ موٹرسائیکلیں بھی فراہم کردی گئی ہیں۔
پشاور کی ضلعی حکومت نے مچھلیوں کی افزائش نسل بڑھانے کے لیے دریاوں اور تالابوں میں پچیس ہزار سے زائد مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔
ضلع ناظم محمد عاصم خان نے دریائے شاہ عالم میں مچھلیاں چھوڑنے کے بعد
ذرائع بالغ عامہکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت مچھلیوں
کی افزائش بڑھانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
ضلع ناظم نے کہاکہ مچھلیوں کے غیر قانونی شکارکو روکنے کے لیے محکمہ فشریز
کے انسپکٹروں کو بارہ موٹرسائیکلیں بھی فراہم کردی گئیں ہیں،جس کی مدد سے
دریاوں میں مچھلیوں کی غیر قانونی شکار پر نظر رکھی جائے گی ۔
عاصم خان نے مزید کہا کہ مچھلیوں کی نسل کشی روکنے کے لیے بھی اقدامات
اٹھائے جا رہے ہیں،دریاوں کو آلودگی سے بچانے کے لیے ورسک روڈ پر ماربل کے
اٹھارہ کارخانے سیل کردیے گئے ہیں۔