Jul 27, 2017 02:59 pm
views : 719
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Babar Awan Media Talk
اسلام آباد رہنما پاکستان تحریک انصاف بابر اعوان کی ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
پاکستان تحریک انصاف کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہیہ تاثر دیا جا رہا
ہے کہ عمران خان اور نواز شریف کا کیس ایک جیسا ہے،لوگ سمجھتے ہیں وزیر
اعظم کے ناہل ہونے کے بعد عمران خان نا اہل ہوں گے لیکن ہم سمجھتے ہیں کہ
نواز شریف کی وزارت عظمیٰ ختم ہونے کے بعد عمران خان کی باری ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہاکہ ن لیگ کے بیانات کو ہم اس نظر سے دیکھتے
ہیں کہ گاڈ فادر ون کے بعد گاڈ فادر تو کا احتساب کیا جانا چاہیے،عملدرآمد
بنچ نے جے آئی ٹی اور شریف خاندان کے سامنے تیرہ سوالات رکھے جن کا جواب
دینے میں آل شریف مکمل طور پر ناکام رہی۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ ماضی میں گھر پر بیٹھ کر بھی فیصلے دیے گئے ہیں
جبکہ ہفتے کے روز بھی سپریم کورٹ کھلا ہوتا ہے،اب دیکھنا یہ ہے کہ سپریم
کورٹ کس طرح سے فیصلہ دیتی ہے۔