Jul 27, 2017 03:12 pm
views : 747
Location : Peshawar High Court
Peshawar- Vocational Institutes Teachers Protest
پشاور،ووکیشنل سینٹر کے اساتذہ کا صوبائی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
خیبر پختو نخوا حکومت سے نالاں ووکیشنل سنیٹرز کے استاتذہ مطالبات منوانے
کے لیے سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے حکومت سے فوری مسائل حل کرانے کا
مطالبہ کر دیا۔
پشاور سمیت صوبے بھر کے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے استاتذہ نے مطالبات کے لیے
احتجاج کیا،مظاہرین نے پشاور ہائی کورٹ کے سامنے علامتی دھرنا دیتے ہوئے
کہا کہ صوبائی حکومت نے ووکیشنل اداروں کے ملازمین سے سوتلی ماں جیسا رویہ
اپنا رکھا ہے،صوبے کے بیشتر ووکیشنل اداروں کو صوبائی حکومت ختم کر چکی ہے
جبکہ مزید کا خاتمہ کیا جارہا ہے جس سے ہزاروں ملازمین بے روز گار ہو جائیں
گے۔
مظاہرین نے مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت عدالت سے رجوع کرنے اعلان
کردیا،صوبے کے بیشتر ووکیشنل اداروں کو صوبائی حکومت ختم کر چکی ہے جبکہ
مزید کا خاتمہ کیا جارہا ہے جس سے ہزاروں ملازمین بے روز گار ہو جائیں گے۔
مظاہرے میں شریک ایک خاتون نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئےکہا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ تبدیلی لا رہے ہیں یہ کیسی تبدیلی ہےجس
میں اپنے ہی لوگوں کو بے روزگار کیا جا رہا۔
مظاہرے میں شریک شخص نے کہا کہحکومت کوئی کارکردگی تو دکھا نہین رہی ہے جبکہ ادارے فروخت کئے جا رہے ہیں۔
ایک اور خاتون نے کہا یہ کیسی تبدیلی ہے جہاں لوگوں کے بے روزگار کیا جارہا ہے۔