کوئٹہ، کرائے کے مکان میں سرکاری اسکول مالک مکان نے خالی کرا لئے
بلوچستان میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
کلی قمبرانی اور کلی فتح باغ میں کرائے کے مکان میں سرکاری اسکول مالک مکان
نے خالی کرا لئے،مالک مکان نے موقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ آٹھ ماہ سے
مکان کا کرایہ ادا نہیں کیا گیا۔
مالک مکان نے اسکول سے طلبا و طالبات کو نکال کر اسکول کو تالا لگا
دیااسکول سے نکالے جانے پر تعلیم کے حصول کے لئے آئے طلباء و طالبات مایوسی
کے ساتھ اپنے گھروں کو واپسی لوٹ گئے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی شخص
عبدالرحمٰن بلوچ نے کہاکہ اسکولوں کے لئے وزیر اعلیٰ پیکج میں لاکھوں روپے
آئے تاہم انکا کچھ پتہ نہیں چلا۔
خاتون ٹیچر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسکول کا کرایہ ادا نہیں کیا جانے
کی وجہ سے مالک مکان نے اسکول خالی کروالیا ہے جبکہ گزشتہ سال بھی اسی طرح
کی سورتحال کے سب اسکول بند کرنا پڑا تھا۔