Jul 27, 2017 05:17 pm
views : 703
Location : Women Crisis Center
Multan- CM Punjab Shahbaz Sharif Media Talk
ملتان ،واقعے کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، شہباز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میں جرگہ کے حکم پر زیادتی کے بدلے
زیادتی کے افسوس ناک واقعے پر سی پی او اور ڈی پی او کو او ایس ڈی بنا دیا
جبکہ پورے تھانے کو معطل کرکے تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بنادی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملتان کے ویمن کرائسس سینٹر میں متاثرہ لڑکیوں سے ملاقات کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ واقعے کے
ذمے داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ
تھانے کے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سمیت پورے عملے کو معطل کرنے کے احکامات
بھی جاری کیے۔
ان کا کہنا تھا کہ جرگہ زیادتی واقعہ میں پولیس کی بدترین غفلت سامنے آئی
ہے اور جب تک مجرمان کو کیفرکردار تک نہیں پہنچایا جاتا وہ سکون سےنہیں
بیٹھیں گے،متاثرین کو بہت تیزی سے انصاف ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےواقعے کی تحقیقات کے لیے آر پی اوسرگودھا کی
زیر نگرانی تین کمیٹی بنا نے کے بھی احکامات جاری کیے جو 72گھنٹوں میں
اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔