Jul 27, 2017 07:43 pm
views : 678
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ، پوری قوم پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہے،فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پوری قوم پاناما
کیس سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سننا چاہتی ہے اس لئے ہم عدالت کے فیصلے
کے منتظر ہیں۔
اسلام آباد میں سپر یم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری
کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے جب کہ ملک میں دھماکے ہو
رہے ہیں اور انٹیلی جنس بیورو تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے اپیل کی کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کا
فیصلہ جلد سنائے، ہم عدالت کے فیصلے کے منتظر ہیں جب کہ پوری قوم سپریم
کورٹ کا فیصلہ سننا چاہتی ہے۔
تحریک انصاف کے ترجمان نے مسلم لیگ نون کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا
کہ جعلی دستاویزات سے مقدمے کر کہ یہ قوم کا وقت ضائع کر رہے ہیں جب کہ
جہانگیر ترین کے خلاف زرعی انکم ٹیکس پر مقدمہ چل رہاہے، جس پر کافی وقت
ضائع کیاگیا، اگر حنیف عباسی نے معافی نہ مانگی تو کیس کو منطقی انجام تک
لے جائیں گے۔
فواد چوہدری نے مزید کہا کہ عمران خان اور تحریک انصاف کے خلاف کیس کا
مستقبل ردی کی ٹوکری ہے کیوں کہ سچ کو توڑ مروڑ کر مقدمہ پیش کیا جا رہا
ہے۔