Jul 28, 2017 01:32 pm
views : 732
Location : Pakistan Stock Exchange
karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 758 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،758 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روزجمعے کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس758پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 45147پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 10کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،160کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ4کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ا