Jul 28, 2017 02:13 pm
views : 687
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Ameer JIP Senator Siraj ul Haq Media Talk
اسلام آباد ، جمہوریت پر35 سالہ قبضے کا خاتمہ ہوگیا، سراج الحق
امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ گیارہ ماہ کی طویل جدوجہد کامیاب ہوئی اور جمہوریت پر 35 سالہ قبضے کا خاتمہ ہو گیا۔
سپریم کورٹ سے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق
کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے دروازے پرقوم کو مبارکبار دیتا ہوں، آج ہم
سپریم کورٹ سے سرخرو ہو کرنکلے ہیں، گیارہ ماہ کی طویل جدوجہد کامیاب ہوئی
اورجمہوریت پر35 سالہ قبضے کا خاتمہ ہو گیا۔
امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ نوازشریف نے جیسی کی ویسی ہی
بھری ہے، آج کا دن ہم یوم عدل کے طورپرمنارہے ہیں، وزیراعظم کی جگہ اڈیالہ
جیل ہونا چاہئے جب کہ ایک محب وطن پاکستانی کے طور پر جدوجہد جاری رکھیں
گے۔