Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 28, 2017 07:45 pm views : 561

Location : Supreme Court Of Pakistan

Islamabad- Panama Case Descision, PM Nawaz Sharif Disqualified, Declaration issued
  • Urdu

اسلا م آباد ، سپر یم کورٹ کا تاریخی فیصلہ ،وزیر اعظم نواز شر یف نااہل قرار،تفصیلی فیصلہ نامہ جاری

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے تحریر کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) اس فیصلے کے 6 ہفتوں کے اندر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی جانب سے اپنی رپورٹ میں اکٹھے کیے گئے اور ذکر کردہ مواد کی روشنی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) اور نیب کے پاس موجود مواد ( جس کا اِس سے تعلق بنتا ہو) کی بنیاد پر احتساب عدالت راولپنڈی کو درج ذیل ریفرنس بھیجے۔
میاں محمد نواز شریف (مدعا علیہ نمبر 1)، مریم نواز شریف (مریم صفدر) (مدعا علیہ نمبر 6)، حسین نواز شریف (مدعا علیہ نمبر 7)، حسن نواز شریف (مدعا علیہ نمبر 8) اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر (مدعا علیہ نمبر 9) کے خلاف ایون فیلڈ کی جائیداد (فلیٹ نمبر 16، 16 اے، 17 اور 17 اے ایون فیلڈ ہاؤس، پارک لین، لندن، یو کے) سے متعلق ریفرنس بھیجا جائے۔
اس ریفرنس کی تیاری اور اسے فائل کرنے کے عمل میں نیب، پاناما کیس کے تفصیلی فیصلے میں بیان کی گئی تحقیقات میں حاصل ہونے والے مواد کو بھی دیکھے۔
مدعا علیہ نمبر 1 (نوازشریف)، نمبر 7 (حسین نوازشریف) اور نمبر 8 (حسن نوازشریف) کے خلاف فیصلے میں ذکر کی گئی عزیزیہ اسٹیل مل اور ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ سے متعلق ریفرنس بھیجا جائے۔
مدعا علیہ نمبر 1 (نوازشریف)، نمبر 7 (حسین نوازشریف) اور نمبر 8 (حسن نوازشریف) کے خلاف بھی تفصیلی فیصلے میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن کے متفقہ طور پر لکھے گئے پیراگراف نمبر 9 میں بیان کی گئی کمپنیوں سے متعلق ریفرنس بھیجا جائے۔
مدعا علیہ نمبر 10 (اسحاق ڈار) کے خلاف بھی اپنی آمدن سے زائد اثاثے اور فنڈز رکھنے پر ریفرنس بھیجا جائے۔ جس کا ذکر کیس کے تفصیلی فیصلے میں جسٹس اعجاز افضل، جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن کے متفقہ طور پر لکھے گئے پیراگراف نمبر 9 میں موجود ہے۔
نیب اپنی کارروائی میں دیگر تمام افراد بشمول شیخ سعید، موسیٰ غنی، کاشف مسعود قاضی، جاوید کیانی اور سعید احمد، (جن کا بلواسطہ یا بلاواسطہ مدعا علیہ نمبر 8 (حسن نواز)، مدعا علیہ نمبر 7 (حسین نواز)، مدعا علیہ نمبر 6 (مریم نواز)، مدعا علیہ نمبر 1 (نوازشریف) اور مدعا علیہ نمبر 10 (اسحاق ڈار) کے اقدامات سے تعلق بنتا ہے جن کے ذریعے انہوں نے اپنی ظاہرشدہ آمدنی سے زائد کے اثاثے اور فنڈز حاصل کیے) کو بھی شامل کرے۔
اگر کوئی نیا اثاثہ سامنے آتا ہے تو نیب سپلیمنٹری (ضمنی) ریفرنس بھی بھیج سکتا ہے۔
احتساب عدالت ریفرنس فائل کیے جانے کی تاریخ کے بعد 6 ماہ کے اندر مذکورہ ریفرنس پر اپنی کارروائی مکمل کرے۔
کیس کے دوران اگر احتساب عدالت کو مذکورہ مدعا علیہان یا کسی اور شخص سے کوئی ایسی ڈیڈ، دستاویز یا بیان حلفی ملتی ہے جو کہ جعلی، غلط، جھوٹی یا من گھڑت ہو تو اس شخص کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرے۔
۔ لہٰذا یہ بات واضح ہوتی ہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں جمع کرائے گئے اپنے کاغذات نامزدگی میں 1976 کے قانون روپا کے سیکشن 12 (2) (ایف ) کے تحت کیپیٹل ایف زیڈ ای جبل علی (کمپنی)، متحدہ عرب امارات سے اپنے قابل وصول اثاثوں کو ظاہر کرنے میں ناکامی اور جھوٹا بیان فراہم کرنے پر مدعا علیہ نمبر 1 میاں محمد نواز شریف روپا قانون کے سیکشن 9 (ایف) اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 1973 کے آئین کے سیکشن 62 (1) (ایف ) کے تحت ایماندار نہیں رہے اس لیے وہ مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کی رکنیت کیلئے نااہل ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان فوری طور پر میاں محمد نواز شریف کو مجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کی رکنیت سے نااہل قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرے جس کے بعد وہ پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہیں گے۔
پاکستان کے صدر ملک کے آئین کے تحت ضروری اقدامات کرکے جمہوری نظام کو یقینی بنائیں۔
معزز چیف جسٹس آف پاکستان سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس فیصلے کے نفاذ، نیب اور احتساب عدالت کی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے کسی معزز جج کو نامزد کریں۔
یہ عدالت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی سخت محنت، کوششوں، تعاون اور عدالتی احکامات کے عین مطابق مفصل اورجامع رپورٹ جمع کرانے کو سراہتی ہے۔ ان ممبران کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا اور ان کے خلاف کوئی بھی کارروائی بشمول تبادلے و تقرری سپریم کورٹ کے معزز چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے معزز نگران جج کو بتائے بغیر نہیں کی جا سکے گی۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved