Font

تازہ ترین

  • Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
  • PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
  • Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 28, 2017 08:08 pm views : 618

Location : Pakistan Navy Dockyard

Karachi- Commissioning ceremony of FAC(M)
  • Urdu

کراچی ،ملکی وسائل سے تیار کردہ فاسٹ اٹیک ( میزائل) کرافٹ پی این ایس 146ہمت 145 کی پاک بحریہ میں شمولیت

پاک بحریہ کے لیے کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر کردہ فاسٹ اٹیک (میزائل) کرافٹ پی این ایس ہمت کی کمیشننگ اور پاک بحریہ میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب آج پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوئی۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
پی این ایس ہمت 63میٹر لمبی فاسٹ اٹیک کرافٹ ہے جو اسٹیٹ آف دی آرٹ ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ اس منصوبے کی ایک خصوصی اہمیت یہ بھی ہے کہ اس میں مقامی طورپر تیار کردہ میزائل سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ اس کرافٹ میں دیگر ہتھیار اور سینسر ز بھی نصب کیے گئے ہیں جن کی بدولت رفتار اور دشمن کے لیے خطرناک ہونے کے اعتبار سے اس کرافٹ کا کسی بھی جدید بحری ہتھیار سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے کہا کہ یہ ایک نہایت اہم موقع ہے جب ملکی وسائل سے تیار کردہ دوسری فاسٹ اٹیک میزائل کرافٹ پاکستان نیوی فلیٹ میں شامل کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ میں پی این ایس146 ہمت 145 کی کامیاب تکمیل پاک بحریہ، کراچی شپ یارڈ اور چائنا اسٹیٹ شپ بلڈنگ اینڈ آف شور کمپنی کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اندرون ملک تعمیر کیے جانے والے بحری جہازوں پر پاک بحریہ کی جانب سے اعتماد کے اظہار کے باعث پاکستان کی دفاعی برآمدات کو بھی فروغ حاصل ہوگا۔
نیول چیف نے مزید کہا کہ بحری شعبے میں موجود امکانات سے بھر پور فائدہ اٹھانے اور اس سے جڑے چیلنجز سے بخوبی نمٹنے کے لیے ایک موثر ، مضبوط اور خود کفیل بحریہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ لہذا تیز رفتار اور جدید ترین میزائل کرافٹس کا حصول سمندر میں بروقت اور فوری رد عمل کی صلاحیت میں اضافے کے لیے ضروری ہے جوکہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
پاک ۔ چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں ایک محفوظ بحری ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ سی پیک وطن عزیز کے لیے ترقی اور خوشحالی کا پیغام ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ کچھ نئے خطرات بھی جنم لے رہے ہیں ۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ اس عظیم منصوبے کو کامیابی سے ہمکنا ر کرنے کے لیے ہم درپیش خطرات سے آگاہ رہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی حکمت عملی پر امن بقائے باہمی پر مبنی ہے تاہم موجود ہ جغرافیائی اور دفاعی صورتحال میں ہم ملکی دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔
قبل ازیں کراچی شپ یارڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر رئیر ایڈمرل سید حسن ناصر شاہ نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ یہ اسٹیٹ آف دی آرٹ بحری جہازجوچائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور کمپنی اور ژیانگ شپ یارڈ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، دفاعی پیداوار کے میدان میں پاک ۔ چین اشتراک کی تاریخ کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔
منصوبے کے نمایاں پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر کراچی شپ یارڈ نے کہا کہ ماضی قریب میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس نے پاک بحریہ کے لیے متعدد منصوبے کامیابی سے مکمل کیے ہیں جس کے نتیجے میں کراچی شپ یارڈ کے ساتھ دیگر کئی منصوبوں کی تعمیر کے معاہدے کیے گئے ہیں جن میں 17000ٹن فلیٹ ٹینکر، میری ٹائم پٹرول ویسلز ، مقامی طور پر ڈیزائن کردہ فاسٹ اٹیک (میزائل ) کرافٹ، 32ٹن بلرڈ پل ٹگ اور کثیر المقاصد بارج شامل ہیں جو اس وقت تعمیر کے مختلف مراحل میں ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گذشتہ مالی سال کے اختتام سے قبل تین نئے منصوبوں کے سمجھوتوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں جن میں 3000ٹن سروے شپ، پاک بحریہ کے لیے 1900ٹن اور پاکستان کسٹمز کے لیے دوبوٹس شامل ہیں۔
تقریب میں اعلیٰ حکومتی عہدے داروں، چینی سفارتخانے کے نمائندوں، پاک بحریہ کے اعلی ٰ حکام، چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور کمپنی کے نمائندگان اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اعلی ٰ شخصیات نے شرکت کی۔

Recent News

PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum 1:23
PM Shehbaz Orders Swift National Agriculture Policy, Launch of Apex Forum
Jun 30, 2026 03:00 pm
PSX Stages Strong Midday Recovery 1:15
PSX Stages Strong Midday Recovery
Jun 30, 2026 02:41 pm
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola 1:01
Gold Prices Drop Sharply Across Pakistan by Rs4,100 per Tola
Jun 30, 2026 02:25 pm
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers 1:25
Pakistan’s Water Security Is a Matter of Survival, Say Federal Ministers
Jun 30, 2026 02:09 pm
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah 1:19
Annual Ghusl-e-Kaaba Ceremony Held with Spiritual Reverence in Makkah
Jun 30, 2026 01:06 pm
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore 2:08
187th Death Anniversary of Maharaja Ranjit Singh Observed in Lahore
Jun 29, 2026 05:42 pm
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations 1:29
Injured Terror Suspect in Karachi Rangers Camp Attack Makes Shocking Revelations
Jun 29, 2026 04:31 pm
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit 1:03
Power Tariff Shock Looms in Pakistan as Electricity Price May Rise by Rs0.82 Per Unit
Jun 29, 2026 03:51 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved