کراچی،پی آئی بی کالونی میں گارمنٹس فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں گارمنٹ فیکٹری میں لگی آگ پر قابو
پا لیا گیا۔ریسکیو آپریشن میں فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے حصہ لیا۔
پی آئی بی کالونی 8اے بس اسٹاپ کے قریب 120گز پر پھیلی ہوئی گارمنٹس
فیکٹری کے گودام میں آگ لگی جس کی اطلاع فائر برگیڈ حکام کو صبح 5بج کر 50
منٹ پر ملی ۔
کپڑوں کے گودام میں لگنے والی آگ نے 3 منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے
لیا، تاہم آگ پر قابو پانے کے لئے 4 فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچی ، آگ لگنے
کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اس موقع پر فائر آفیسر نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ عمارت میں 15 سے زائد چھوٹے کمرے بنائے گئے تھے جس کے سبب آگ
بجھانے میں دشواری کا سامنا ہوا۔ جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی وقت ضائع کئے
بغیر گاڑیاں روانہ کر دی تھیں۔