Jul 29, 2017 01:57 pm
views : 579
Location : Different Places
Karachi- PM Disqualified,Morning Story
کراچی،وزیر اعظم کے نا اہل ہونے کے بعدشہر کراچی کی پہلی صبح
وزیر اعظم کو پانامہ کیس میں نا اہل قرار دیے جانے کے بعد پہلا سورج طلوع
ہوا،فیصلے کاکراچی کے شہریوں کی زندگی پر کوئی خاص اثر نظر نہیں آرہا،کراچی
کے شہری اپنی روز مرہ مصروفیات کے مطابق کہیں اپنے کام پر جاتے نظر آرہے
ہیں تو کوئی ہوٹل پر چائے کی چسکیاں لیتا نظر آرہا ہے تاہم شہریوں کا کہنا
ہے کہ آنے والے حالات ملک کیلئے بہتر ثاتب ہونگے جبکہ دیگر کرپٹ افراد کے
خلاف بھی اسی طرح کااحتساب ہونا چاہیے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے کے نمائندے سیب گفتگو کرتے ہوئے ایک شہری
نے کہا کہ اس فیصلے کا کریڈت عمران خان کو جاتا ہے جبکہ سپریم کورٹ نے
بالکل صحیح فیصلہ دیا ہے،مجھے امید ہے کہاب عوام کی پریشانیاں دور ہوں گی۔
ایک وکیل نے کہا کہ فیصلہ تاریخی اور بہترین فیصلہ تھا ،ابھی تو اسکے کوئی
اثرات نظر نہیں آ رہے لیکن آنے والے وقتوں میں ملک کے حالات مزید بہتر ہوں
گے۔