Jul 29, 2017 05:46 pm
views : 634
Location : Different Areas
Islamabad- Monsoon Season, Rain in City
اسلام آباد ، مون سون کا نیا سسٹم ملک میں داخل،شہر اقتدار میں موسلادھار بارش،موسم خوشگوار
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گرد ونواح میں حبس کے بعد موسلا
دھار بارش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا۔ بارش ہونے سے فضاء نکھر
گئی۔پھولوں نے قدرتی رنگ بکھیرناشروع کردیئے۔
آسمان پر گہرے بادلوں نے برسنا کیاشروع کیا کہ منچلے نوجوان اور بچے گھروں
سے باہر نکل آئے ۔ ابر رحمت برسنے سے لوگوں کے چہروں پرخوشی اور ہونٹوں پر
مسکراہٹ بکھر گئی ۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کالی گھٹائیں چھاگئیں،مارگلہ کے پہاڑوں
کے ساتھ تیرتے سرمئی سفید بادلوں نے اسلام آباد کی فضاوں کو افسانوی روپ
بخشا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ
جاری ہے، بیشتر علاقوں کی طرح راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ، فیصل
آباد، ملتان، مالاکنڈ، پشاور، قلات، سکھر ڈویژن، کشمیر اور فاٹا میں آج
بادل برسنے کی پیشنگوئی ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد پر چھائے بادل آج ابر کرم برسنے کی نوید سنا رہے
ہیں، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان،
مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب، قلات،
سکھر، میرپورخاص ڈویژن، کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج
چمک کیساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔