اسلام آباد ، وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی مکمل طور پر فکسڈ ہے،وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان
وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کو مکمل طور پر فکسڈ فیصلہ قرار دیا۔
اسلام آباد میں واقع جموں کشمیر ہاوس کے ملٹی پرپز ہال میں وزیراعظم
آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ
گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ یہ مکمل طور پر فکسڈ فیصلہ ہے
اور آرٹیکل 62 ایف کی آڑ میں بغاوت کی گئی ہے، اگر کسی مصنف میں جرات ہے تو
پرویز مشرف کو کٹہرے میں لائے، آئین توڑنے اور ملک کو 75 ہزار لاشوں کا
تحفہ دینے والا 44 ارب کا مالک ہے جب کہ 4 پی سی او ججز کو سب سے پہلے
مبارکباد بھی پرویز مشرف نے دی تھی، افتخار چوہدری کے بیٹے کے کیس میں اس
کے والد کو شامل کیوں نہیں کیا گیا، عمران خان را سے فنڈنگ کے کیس میں کیوں
بھاگ رہا ہے اور کیا ان سے پوچھا جائے گا کہ وہ کیوں عدالتی مفرور ہے؟۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ نیب کے فیصلے کے لئے ٹائم فریم طے
کرے اور آئندہ نیب میں جس کا بھی کیس آئے اس کے لئے جے آئی ٹی بنائے، عدالت
کے باہر تحریک انصاف کے لفنگے اور شیخ رشید عدالتیں کیوں لگاتے ہیں،
درحقیقت نواز شریف کے تین بڑے قصور ہیں، ایک قائداعظم کی مسلم لیگ کی ساکھ
اور وقار کو بحال کرنا، دوسرا پنجاب کےخلاف چھوٹے صوبوں کی حق تلفی کے
الزام کو زائل کرنا، تیسرا سول بالادستی قائم کرنا۔
حافظ حفیظ الرحمان نے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہمارا وزیر اعظم آج
بھی نواز شریف ہے اور انہیں کبھی سابق وزیر اعظم نہیں کہوں گا۔