Jul 29, 2017 07:49 pm
views : 645
Location : Hotel Grand Ambassador
Islamabad- Vice Chairman PTI Shah Mehmood Quershi addresses
اسلام آباد ، جمہوریت کو لپیٹنا نہیں چاہتے اب احتساب ہوگا، شاہ محمود قریشی
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ہم جمہوریت کو
لپیٹنا نہیں چاہتے اور ہر خطرے میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
اسلام آباد میں گرینڈ ایمبیسیڈر ہوٹل میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس
اور ایپنک کے مندوبین کے اعزاز میں ظہرانہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ
محمود قریشی نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے عدلیہ کا فیصلہ طویل عرصے
تک یاد رکھا جائے گا، فیصلے نے طاقتوراور کمزورکوایک صف میں کھڑا کردیا۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کولپیٹنا نہیں
چاہتے، ہر خطرے میں جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔عدلیہ تحریک کے بعد نظام
مضبوط ہوا ہے، کون نہیں جانتا ماضی میں عدلیہ نظریہ ضرورت کے تحت چلتی رہی
لیکن اب اس ملک میں ایک آزاد عدلیہ کا وجود عمل میں آگیا ہے، اس آزاد عدلیہ
کو کل پوری قوم نے دیکھا۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج ذہن اور قلم دونوں آزاد ہیں، اب احتساب
ہوگا اور بلاتفریق ہوگا، یہ نہیں ہوگا کہ دائیں بائیں کا احتساب نہ ہو اور
دوسروں کا ہو۔اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں واضح پیغام دیا کہ ہم کسی سازش
کا حصہ نہیں بنیں گے۔