Jul 29, 2017 08:37 pm
views : 577
Location : Istanbul Chowk
Lahore- PML (n) UC Chairman's Protest
لاہور،بلدیاتی نمائندوں کا وزیر اعظم کی نا اہلی کے خلاف احتجاج
پانامہ فیصلے کے بعد پنجاب بھر میں لیگی کارکن سراپا احتجاج ہیں۔ بلدیہ
عظمیٰ لاہور کے اجلاس کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے مال روڈ پر شدیداحتجاج
کیاجبکہ ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی مظاہرے کئےاور لیگی
کارکنوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا۔
وزیر اعظم کی نااہلی کے فیصلے پر لیگی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ
جاری رہا،کارکنان کی جانب سے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے،لیگی کارکنان
نے ملتان، فیصل آباداگوجراںوالہ ور صوبے کے دیگر شہروں میں احتجاج کیا
،لاہور میں ضلعی کونسل کے اجلاس کے بعدبلدیاتی نمائندوں نےمال روڈ پر
احتجاج کیا اورپی ٹی آئی کے خلاف نعرے بھی لگائے،احتجاج کے باعث اطراف کی
سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔اس موقع کارکنوں نے بینرز اور لیگی جھنڈے
اٹھا رکھے تھے،انہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
ایک خاتون نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں
اس فیصلے کو نا منظور کرتی ہوں جبکہ نواز شریف عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔
ایک اور خاتون نے کہا کہ ہمارا احتجاج پر امن احتجاج ہے،20کروڑ عوام کا
مینڈیٹ رکھنے والے لیڈر کی حکومت کو ڈی ریل کیا گیا ہے جبکہ 2018 کے
انتخابات میں نواز شریف پھر اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔