حسن ابدال،مسافر وین اور ٹرک میں تصادم،8 افراد جاں بحق متعدد زخمی
اٹک کے علاقے حسن ابدال میں ٹرک اور مسافر وین کے تصادم میں آٹھ افراد جاں بحق،جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
راولپنڈی سے پشاورجانے والے ٹرک اورمسافر وین میں تصادم ہوگیا، تصادم کے
بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں وین میں سوارآٹھ افراد جاں
بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال
منتقل کردیا گیا جہاں چار افراد جان کی بازی ہارگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگی، جس کے بعد
قریب موجود گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد کسی مسافر کو اترنے
کا موقع نہ مل سکا تاہم فوری اطلاع ملنے پرفائربریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ
پرپہنچ گیا جس نےآگ پرقابو پالیا،دوسری جانب ڈی پی او عبد الرشید نے جائے
حادثے کے قریبی علاقے کو مزید کسی حادثے سے بچانے کیلیے خالی کرا لیا ہے۔