لاہور،پی ٹی آئی کا قافلہ جاتی امرا سے اسلام آباد روانہ
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں یوم تشکر کے سلسلے ملک بھر سے قافلوں کی روانگی کا سلسلہ جاری ہے لاہور بھر سے کھلاڑی جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔
جاتی امرا سے ایک ہزار کے قریب افراد پر مشتمل قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوا،روانگی سے قبل شرکا کا جوش قابل دید تھا ،اس موقع پر شرکا کی جانب سے گو نواز گواور عمران خان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔
یوم تشکر کے جلسے میں شرکت کے لئے آنے والوں کی خوب خاطر تواضع بھی کی گئی ،پارٹی عہدیداران کی جانب سے مٹھائی کھلائی گئی اور دودھ پلایا گیا تاکہ کارکنان ترو تازہ رہ سکیں جبکہ ناشتے کا بھی بھرپور اہتمام کیاگیا ہے۔