Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jul 30, 2017 04:48 pm views : 487

Location : Islamabad

Islamabad- Pakistan sell 10 Super Mushshak Aircraft to Azerbaijan
  • Urdu

اسلام آباد،پاکستان اور آزربائیجان کے مابین دس سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ

پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا ہے،پاکستان اور آزربائیجان ائیر فورس کے مابین دس سپر مشّاق طیاروں کی فروخت کا معاہدہ طے پا گیاہے، آزربائیجان میں طے پانے والے اس تاریخی معاہدے کے موقع پر پاکستان کی نمائندگی ائیر مارشل ارشد ملک ، چیئر مین پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور آزر بائیجان کی نمائندگی آزربائیجان ائیر فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رمیز طائر اوف نے کی۔
معاہدے کے تحت پاک فضائیہآزر بائیجان کے ہوابازوں اور تکنیکی عملے کی تربیت بھی کرے گی، اس معاہدے سے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوگا، پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ میں تیار ہونے والا سپر مشّاق طیارہ جدید آلات اور صلاحیتوں سے لیس ہونے کی بدولت دنیا کے بہترین ملٹری تربیتی طیاروں میں شمار کیا جاتا ہے، یہاں تیار کئے جانے والے تقریباً تین سو طیارے پاک فضائیہ اور پاک آرمی کے پائلٹوں کی بنیادی تربیت اور دیگر دفاعی مقاصد کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔
حال ہی میں پاکستان نے ترکی ، نائیجریا اور قطر کو یہ طیارے برآمد کرنے کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، پاکستان اور آزربائیجان کے مابین ہونے والے اس معاہدے سے نہ صرف ہوابازی کے آلات کو برآمد کرنے کے مزید میسر آئیں گے بلکہ ملک کے لئے کثیر زرِ مبادلہ بھی فراہم کیا جا سکے گا،یہ طیارہ اس وقت بہت سے ممالک بشمول سعودی عرب، عمان ، ایران اورجنوبی افریقہ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved