Jul 30, 2017 04:52 pm
views : 583
Location : National Assembly
Islamabad- President summons National Assembly session on Tuesday
اسلام آباد،صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست کو طلب کرلیا
صدر مملکت ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اگست بروز منگل کو سہ پہر تین بجے طلب کرلیا ہےجبکہ اجلاس بلانے کی سمری وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بھیجی گئی ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا،صدر مملکت کو اجلاس بلانے کے لئے سمری وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے بھجوائی گئی تھی۔
واضح رہے کہ عدالت عظمی کی جانب سے میاں محمد نواز شریف کو بطور وزیراعظم ان کے عہدے سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی کو 45 دن کے لئے عبوری وزیراعظم اور شہباز شریف کو مستقل وزیراعظم بنانے کےلئے نام فائنل کیا گیا ہے۔