کرک،مدرسے کی چھت گرنے سے6طالب علم جاں بحق،12 زخمی
کرک میں مدرسے کی چھت گرنے سے 6 طالبعلم جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے،واقعے
کی اطلاع ملتے ہی امدای ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی طالبعلموں
کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔
کرک کے نواحی گاؤں علی خیل میں مدرسے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 6
طالبعلم جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے،حادثہ مدرسے کی چھت کی خستہ حالی کے باعث
پیش آیا جس وقت طلبا مدرسے میں موجود تھے، حادثے میں زخمی ہونے والے طلبا
کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔