فیصل آباد پی ٹی آئی کا قافلہ جلسے میں شرکت کے لئے اسلام آباد روانہ
اسلام آباد میں پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے یوم تشکر کے سلسلے
میں کئے جانے والے جلسے کے لئے پنجاب کے مختلف شہروں سے پی ٹی آئی کے
کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
فیصل آباد سے بھی کارکنوں کی بڑی تعداد اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئی،شہر
کے مختلف علاقوں سے پی ٹی آئی کے کارکن فیصل آبادٹول پلازہ پر جمع ہوئے اور
قافلے کی صورت میں اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے۔
اس موقع پر کھلاڑی فل چارج نظر آئے ،روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے پارٹی نغموں
پر رقص کیا اور نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف خوب نعرے بازی کی پی ٹی
آئی کے کارکنوں نے گو نوازگواور گو شہباز گو کے نعرے لگائے۔