چیچہ وطنی،چودہ سالہ لڑکی کوپنچایت کے حکم پر ونی کر دیا گیا
صوبہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں چودہ سالہ لڑکی کوپنچایت کے حکم پر ونی کر
دیا گیاجبکہ پولیس نے پنچائیت کے سربراہ نکاح خواں اور گواہوں سمیت گیارہ
افراد کو گرفتار کر لیاہے اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
چیچہ وطنی کے گاؤں چک نواب کے کاٹھیاکے منیر احمد کا باپ عبداللہ اور اس کے
ساتھی چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں میں آئے اورمدعی خضر عباس کے والد علی شیر
اور ماں معراج بی بی کو ڈرا دھمکاکر کہا کہ ان کے بیٹے رفیق نے منیر احمد
کی بیوی نواب بی بی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پرپنچائیت کے بہانے
ملزموں نے چودہ سالہ خضراں بی بی کو والدین کے ہمراہ گاڑی میں بٹھا کر
پنچائیت کے سربراہ محمد شیر کے ڈیرہ پر لے گئے۔
لڑکی کے بھائی خضر عباس نےواقعے کی اطلاع پولیس کو دی جس پر پولیس نے موقع
پر پہنچ کر لڑکی کو ونی کرنے کے جرم میں گیارہ ملزمان نکاح خاں مولوی ظفر
اقبال ، فلک شیر ،منیر احمد ، طارق ، شاہد،حق نواز ، بشیراں اور لڑکی کے
ماں باپ علی شیر او ر معراج بی بی وغیرہ کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف
مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔