Jul 31, 2017 01:02 pm
views : 730
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 657 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،657 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس657پوائنٹس کی
کمی کے ساتھ 46569پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 91کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی
جبکہ1کمپنی کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔