کوئٹہ،آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کا دوسرا روز،شہریوں کو مشکلات کا سامنا
کوئٹہ میں آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے
جس کے سبب شہر کے متعدد پیٹرول پمپس بندہو گئے ہیںاور شہریوں کو شدید
مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں کھلا پیٹرول روپے
لٹر فروخت ہو رہا ہے،جبکہ شہریوں کو کو پیٹرول کے حصول کے لئے گھنٹوںانتظار
کرنا پڑرہا ہے۔
آل پاکستان ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے لک پاس کے قریب سیکورٹی کے نام
پر بلا وجہ ٹینکرز بند کئے جانے کے خلاف ہڑتال کی جا رہی ہےجب تک مطالبات
پورے نہیں کئے جائیں گے ہڑتال جاری رہے گی،ہڑتال کے باعث کوئٹہ شہر میں ایک
بار پھر پیٹرول نایاب ہو گیا، پیٹرول کی مصنوعی قلت کے باعث شہری شدید
ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔