بلوچستان،جنگ گروپ اور جیو نیوز کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
تفتان میں جنگ اور جیو نیوز کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں سول سوسائٹی اور
پیپلز پارٹی کے ممبران نے شرکت کی ۔ریلی شہر کے.مختلف شاہراہوں سے ہوتے
ہوئے مین چورنگی پہنچ گئی جہاں پر مقررین نے خطاب کیا۔مظاہرین نے جنگ گروپ
کے خلاگ شد ید نعرے بازی کی ۔
دوسری جانب نوشکی میں عوامی حلقوں کی جانب سے جنگ گروپ کے خلاف پریس کلب نوشکی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی مظاہرے سے سیاسی قبائلی رہنماء حاجی میر ناصر خان بادینی اور میر
عبدالرحمن لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ پاکستان اور بلوچستان
کے عوام کے خلاف کام کررہی ہیں۔ جنگ گروپ بلوچستان اور پاکستان کی خیر خواہ
نہیں ہے ۔ اگر انڈیا دوست پالیسی ترک نہ کی گئی تو جنگ گروپ کے خلاف سخت
احتجاج کرینگے ۔
انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ پاکستان کی خیر خواہ نہیں پاکستان کے خلاف سازشیں
بند کی جائیں ۔کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے۔کشمیری عوام کے دلوں سے پاکستان
سے محبت ختم نہیں کیا جا سکتا۔. کشمیر کو پاکستان سے کوئی طاقت جدا نہیں کر
سکتا ۔