Jul 31, 2017 08:47 pm
views : 575
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 98 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 98پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےپہلے روز پیر کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس98پوائنٹس کے اضافے کے
بعد 46010 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 386 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 255کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 114 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔