Jul 31, 2017 08:49 pm
views : 556
Location : Parliament House
Islamabad- Opposition Parties Meeting
اسلام آباد ، اپوزیشن جماعتیں وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام
اپوزیشن جماعتیں وزیراعظم کے عہدے پر متفقہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام ہوگئیں۔
وزارت عظمیٰ کا متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے
پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک کے لیے ملتوی ہوگیا ہے۔ قومی
اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے کمرے میں اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کا
اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کے امیدوار کے لیے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید ، پرویز الہٰی ، طارق
بشیر چیمہ، آفتاب شیر پاؤ، شیخ صلاح الدین اور شیریں رحمان بھی شریک ہوئے۔
اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس سے قبل خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی اور شیخ
رشید نے علیحدگی میں ملاقات کی جس کے دوران عمران خان کی جانب سے شیخ رشید
کی وزارت عظمی کے لیے نامزدگی اور زرداری کے خلاف تقریر پر بات ہوئی تاہم
ملاقات میں تحفظات دور نہ ہو سکے۔ ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے خورشید
شاہ سے استفسارکیا کہ کیا ہم چلے جائیں؟ تاہم خورشید شاہ نے انہیں جانے سے
روک دیا اور اپوزیشن پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے خورشید شاہ، پی ٹی آئی اور عوامی مسلم
لیگ کی جانب سے شیخ رشید جب کہ ایم کیو ایم کے شیخ صلاح الدین نے کاغذات
نامزدگی حاصل کیے ہیں۔