کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،128 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس128پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 46139پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر161کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،37کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ1کمپنی کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔