Aug 01, 2017 05:12 pm
views : 610
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- Pti Leader Naeem Ul Haq Media Malk
اسلام آباد ، عمران خان کے خلاف کیس جلد ختم ہوجائے گا، نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے خلاف
ریفرنس فائل کررہے ہیں اورعمران خان کے خلاف کیس جلد ختم ہو جائے گا۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہرنعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ن لیگ کے وکیل عمران خان کے خلاف اندھیرے میں تیرچلا رہے ہیں، (ن)
لیگ کے وکیل اپنی یادداشت کھوبیٹھے ہیں، (ن) لیگ کے وکیل کہتے ہیں بس عمران
خان کو نااہل کیا جائے، ہم نے منی ٹریل کی تمام تفصیل جمع کردی ہے، عمران
خان کی دیانت کی پورا پاکستان مثال دیتا ہے۔
نعیم الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں ن لیگ کو ناکامی ہوگی
جب کہ عمران خان کے خلاف کیس جلد ختم ہو جائے گا، ہم کرپشن کے خلاف قانونی
چارہ جوئی کرتے رہیں گے، ہم جلد ہی شہباز شریف کے خلاف ریفرنس دائرکریں
گے۔