Aug 01, 2017 06:36 pm
views : 583
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 522پوائنٹس کااضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روز منگل کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس522پوائنٹس کے اضافے
کے بعد 46533 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 250کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 111 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔