Aug 02, 2017 01:02 pm
views : 586
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 193 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،193 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس193پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 46726پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر124کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 104کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ6کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔