Aug 02, 2017 02:43 pm
views : 634
Location : Governor House
Murree- PM Shahid Khaqan Abbasi meets Nawaz Sharif
مری ، شاہد خاقان عباسی کی نوازشریف سے ملاقات؛ کابینہ سے متعلق اہم مشاورت
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مری میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی اور کابینہ سے متعلق مشاورت کی۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی مری پہنچے
جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی،اس
موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے
دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ سے متعلق مشاورت کی جب کہ ملکی
صورتحال ، حکومتی امورسمیت نیب ریفرنسز کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلی شہبازشریف کی بھی مری میں
ملاقات ہوئی، جس میں پنجاب میں جاری توانائی اورترقیاتی منصوبوں پرتبادلہ
خیال سمیت سیاسی صورت حال اورآئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی گزشتہ روز وزیراعظم منتخب ہوئے تھے تاہم ابھی تک کابینہ کو حتمی شکل نہیں دی گئی۔