Aug 02, 2017 03:11 pm
views : 611
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML N Hanif Abbasi Media Talk
اسلام آباد،عائشہ گلا لئی نے جو بات کل کہی میں وہی بات ڈیڑھ سال پہلے کہہ چکا ہوں،حنیف عباسی
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے عمران خان سے قوم کے سامنے آکر معافی
مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ اپنی بہن بیٹیوں کو پی ٹی آئی
جلسوں میں نہ بھیجیں،حنیف عباسی نے عمران خان کے بلیک بیری فون کا معائنہ
کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیرمین کو شرم سے ڈوب مرنا
چاہیے، بیٹی سے پوچھتے ہو کہ کونسا میسیج آیا ہے، آپ پر 63 ، 62 تو ثابت
ہوگئی ہے اب 66 ،65، 64 ثابت ہونا باقی ہے۔
سپریم کورٹ کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
حنیف عباسی نے کہا کہ عمران خان کا بلیک بیری چیک ہونا چاہئے اور اگر اس
میں سے عائشہ گلا لئی کے الزامات کے حوالے سے کچھ برآمد نہ ہوا تو میں قوم
سے معافی مانگوں گا، عائشہ گلا لئی نے جو بات کل کہی میں وہی بات ڈیڑھ سال
پہلے کہہ چکا ہوں، تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کوئی
نئی بات نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) حنیف عباسی نے
کہا کہ عائشہ گلالئی کو سلام پیش کرتا ہوں، انہوں نے غیرت کا ثبوت دیا اور
شیطانیت کو ننگا کردیا، ہم گلالئی کی عزت کے رکھوالے ہیں۔
حنیف عباسی نے انکشاف کیا شیخ رشیدڈر کے مارے پنڈی میں کسی شادی میں شرکت
نہیں کر سکتے اگرانہوں نے اپنی زبان کو لگام نہ دیا نواز شریف کے چاہنے
والے انہیں پنڈی کی سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔