Aug 02, 2017 07:26 pm
views : 553
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Naeem ul Haque Media Talk
اسلام آباد،عائشہ گلالئی کے والد اور(ن) لیگ نے عمران خان کیخلاف سازش کی، نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہےکہ عائشہ گلالئی نے این
اے ون سے سیٹ مانگی جس پر عمران خان نے ان کی سرزنش کی جو انہیں ناگوار
گزری ہوی۔
اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےترجمان
پاکستان تحر یک انصاف نعیم الحق نے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ
گلالئی کی جانب سے عمران خان پر لگائے الزامات کو مسترد کیا۔ عائشہ گلالئی
نے این اے ون سے سیٹ مانگی جس پر عمران خان نے ان کی سرزنش کی جو انہیں
ناگوار گزری ہوی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مخالفین عمران خان کی دشمنی میں اندھے
ہوچکے ہیں اور ان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عائشہ گلالئی کے والد
اور مسلم لیگ (ن) نے مل کر یہ سازش کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں بہت عرصے بعد کٹھ پتلی وزیراعظم موجود ہے
اور وہ ہربا ت کے لیے نوازشریف سے پوچھ رہے ہیں جب کہ نواز شریف اب تک 30
سالہ اقتدار کے نشے میں ہیں اور حکمران ہمارے ارکان کو خریدنے کی کوشش
کررہے ہیں۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی اوران کی ٹیم زیادہ عرصے تک
نہیں چل پائے گی کیوں کہ نوٹ چھاپ چھاپ کر ملکی خزانہ خالی ہوچکا ہے اور آج
ہر پاکستانی ایک لاکھ تیس ہزار کا مقروض ہے۔
پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے لاکھوں غیر
ملکی تحریک انصاف کو فنڈ بھیجتے ہیں اور آج حنیف عباسی کے وکیل عدالت میں
اپنے خاندان کی کہانیاں سنانے لگے جب کہ (ن) لیگ کے وکلا کو سچ نظر نہیں
آرہا۔