Aug 02, 2017 07:35 pm
views : 578
Location : PTI Secretariat
Lahore- PTI Leader Fawad Chaudhry Press Conference
لاہور، عائشہ گلالئی نے عمران خان کی کردار کشی کیلئے 5 کروڑ روپے وصول کئے، فواد چوہدری
تحریک انصاف کےرہنما فواد چوہدری نے الزام عائد کیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے
5 کروڑ روپے لے کر عمران خان کی کردار کشی کی جس پر انہیں نوٹس جاری کرتے
ہوئے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔
لاہور میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عائشہ گلالئی کو عمران خان کی کردار کشی کرنے
پر قانونی نوٹس جاری کردیا جس میں ان سے معافی کے مطالبے کے علاوہ آرٹیکل
63 اے کے تحت نشست سے فوری طور پر استعفے کا کہا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اگر لیڈر اتنا برا تھا تو عائشہ گلالئی اس کی دی گئی
نشست سے بھی استعفیٰ دینا چاہیے، گلالئی اکیلی نہیں اس قسم کے کردار اور
بھی سامنے آسکتے ہیں، اگر عائشہ گلالئی قومی اسمبلی کی نشست سے استعفا نہیں
دیتیں تو الیکشن کمیشن سے ڈی نوٹیفائی کرائیں گے۔
ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ 1996 میں عمران خان سیاست میں آئے تو ان پر
پہلے بھی حملے کئے گئے جب کہ ماضی میں بے نظیر بھٹو اور دیگر رہنماؤں کی
بھی کردار کشی کی جاتی رہی ہے اور عائشہ گلالئی نے عمران خان کی کردار کشی
کے لئے 5 کروڑ روپے وصول کئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حدیبیبہ پیپرز ملزم، سانحہ
ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ عام کرنے اور ایل این جی
ریفرنس کیس کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔