Aug 03, 2017 12:40 pm
views : 612
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 100 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،100 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 100 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 47049پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر165کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،39کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ6کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔