Aug 03, 2017 04:23 pm
views : 582
Location : Different Areas
Peshawar- Independence Day Preparation
پشاور،اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی ہر طرف جشن آزادی کی تیاریاں شروع
ملک کے دیگر حصوں کی طرح پشاور میں بھی جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے
منانے کیلئے تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے اور شہر بھر میں سبز ہلالی پرچموں
کی بہار ہے۔ہر طرف سبز اور سفید برقی قمقمے جگمگا رہے ہیں جبکہ قومی پرچموں
کے ساتھ ساتھ جھنڈیوں اور بیجز کے ا سٹال بھی سج گئے ہیں۔
اگست کا مہینہ شروع ہوتے ہی جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منانے کیلئے
پشاوریوں نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔شہر میں ہر طرف سبز ہلالی پرچموں کی
بہار ہے جبکہ لوگوں نے ابھی سے اپنی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر قومی پرچم
لگانا شروع کر دیئے۔
لوکل روٹس پر چلنے والی مسافر گاڑیوں پر بھی سبز ہلالی پرچم لہرارہے
ہیں۔پشاورمیں ہشت نگری،کریم پورہ،گھنٹہ گھر،قصہ خوانی،صدر،بورڈ،ابدرہ اور
یونیورسٹی سمیت دیگر علاقوں میں قومی پرچموں،جھنڈیوں،بیجز اور ٹی شرٹس کے
اسٹال بھی سج گئے جن پر لوگوں نے خریداری شروع کر دی ہے اور خاص کر
نوجوانوں اور بچوں میں اس حوالے سے کافی جوش و جذبہ پایا جارہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ یوم آزادی کو بھر پور طریقے سے منائیں گے اور
گزشتہ سال جتنی خوشیاں منائیں اس سال اس سے بڑھ کر جشن منایا جائے گا۔