اسلام آباد ، کشمیری عوام کو امن اور آزادانہ ماحول میں رہنے کا حق ملنا چاہیے،برطانوی رکن پارلیمنٹ انڈریو
برطانوی رکن پارلیمنٹ انڈریو نے کہا کہ کل آزادکشمیر کا دورہ کریں گے، 70
سال سے کشمیر میں لوگوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا تاہم
آزادی بنیادی انسانی حقوق کا حصہ ہے جب کہ جہاں بھی نا انصافی ہو میں اس کے
خلاف کھڑا ہوتا ہوں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کشمیری عوام کو امن اور آزادانہ ماحول میں
رہنے کا حق ملنا چاہیے، ہم کوشش کریں گے کہ دیگر ممالک تک بھی کشمیریوں کی
آواز پہنچائیں۔
رکن یورپی پارلیمنٹ واجد خان کاکہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کشمیریوں
پر مظالم پر توجہ نہیں دے رہی، اپنے مستقبل کے بارے میں کشمیری عوام نے خود
فیصلہ کرنا ہے، کشمیریوں کے خون کی اتنی ہی اہمیت ہے جتنی برطانیہ میں یا
کسی اور ملک کے شہری کی۔
رکن یورپی پارلیمنٹ واجد خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت بین الاقوامی
برادری کو مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا تاہم واپس جاکر
بھارتی سفیر سے مقبوضہ کشمیر تک رسائی کی درخواست کریں گے۔