Aug 04, 2017 12:50 pm
views : 667
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 93 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،93پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پانچویں روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 93 پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ 47177پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر233کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 160کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،68کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ5کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔